ابرار احمد مرزا کا شاہی پولو گراؤنڈ گلگت کا دورہ
شاہی پولو گراؤنڈ گلگت کا دورہ، صفائی اور سہولیات کی بہتری کے احکامات جاری

چیف سیکریٹری گلگت بلتستان ابرار احمد مرزا کا شاہی پولو گراؤنڈ گلگت کا دورہ، صفائی اور سہولیات کی بہتری کے احکامات جاری
گلگت۔
چیف سیکریٹری گلگت بلتستان نے شاہی پولو گراؤنڈ گلگت کا دورہ کیا، جس کے دوران کمشنر گلگت ڈویژن سردار ہارون اسد، ڈپٹی کمشنر امیر اعظم حمزہ اور دیگر متعلقہ حکام بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ اس موقع پر کمشنر گلگت ڈویژن نے چیف سیکریٹری کو شاہی پولو گراؤنڈ کی موجودہ صورتحال، ترقیاتی کاموں اور درپیش چیلنجز کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
چیف سیکریٹری نے گراؤنڈ میں صفائی کی بہتری، گرین ایریاز کی بحالی اور خاص طور پر واش رومز کی حالت کو مزید بہتر بنانے کے لیے ضروری احکامات جاری کیے۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ گراؤنڈ کی تزئین و آرائش اور سہولیات میں بہتری کے لیے جامع اقدامات کیے جائیں تاکہ شائقین اور کھلاڑیوں کو ایک معیاری اور آرام دہ ماحول فراہم کیا جا سکے۔
اس موقع پر چیف سیکریٹری نے کہا کہ شاہی پولو گراؤنڈ گلگت بلتستان کی ثقافتی اور روایتی اہمیت کا حامل مقام ہے، جہاں ہر سال ملکی اور بین الاقوامی سطح کے ٹورنامنٹس منعقد ہوتے ہیں۔ لہٰذا، اس کی دیکھ بھال اور سہولیات کو عالمی معیار کے مطابق بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عوامی مقامات کی صفائی اور بنیادی سہولیات کی بہتری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، اور اس سلسلے میں تمام متعلقہ ادارے اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے ادا کریں۔
اس موقع پر چیف سیکریٹری نے شاہی پولو گراؤنڈ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا بھی جائزہ لیا اور ان کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
.
.
Shahi Polo Ground Gilgit
Chief Secretary GB