اہم ترین

اس سال کا بجٹ کتنا ہوگا

گلگت بلتستان کا بجٹ

گلگت

گلگت بلتستان حکومت کا آخری بجٹ، آئندہ مالی سال کےلئے 148 ارب بجٹ مختص کردیا گیا۔ گندم سبسڈی کی رقم 23 ارب سے تجاوز کرگئی۔ ذرائع محکمہ خزانہ مجموعی طور پر 148 ارب سے زائد رکھا گیا ہے۔ جس میں غیر ترقیاتی بجٹ کی شکل میں گرانٹ 80 ارب،غیر ٹیکس محاصل سے ملنے والے رقم 7 ارب 89 کروڑ، ترقیاتی بجٹ 22 ارب، پی ایس ڈی پی منصوبوں کی مد میں 11 ارب روپے ،

گندم سبسڈی کی مد میں 20 ارب جبکہ سیل پروسیڈ کی مد میں 3 ارب 40 کروڑ سے زائد رقم مختص کردی گئی۔ ذرائع نے بتایا حکومت نے تاحال مقامی غیر ٹیکس فیس اور بجٹ ڈیفیسیٹ کا تعین نہیں کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے اس بابت کابینہ اجلاس 23 کو طلب کیا ہے جس میں محکمہ مالیات غیر ترقیاتی بجٹ جبکہ محکمہ ترقی و منصوبہ بندی ترقیاتی بجٹ کے بارے میں صوبائی حکومت کو بریفنگ دیں گے

جس کے بعد جی بی اسمبلی اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ رواں مالی سال سال 68 ارب روپے غیر ترقیاتی اور 21 ارب روپے ترقیاتی بجٹ کی مد میں رکھے تھے تاہم اس میں 10 ارب سے زائد خسارے کی بھی شامل تھی۔

شیرین کریم

شیرین کریم کا تعلق گلگت بلتستان سے ہے وہ ایک فری لانس صحافی ہیں جو مختلف لوکل ،نیشنل اور انٹرنیشنل اداروں کے ساتھ رپورٹنگ کرتی ہیں ۔ شیرین کریم فیچر سٹوریز ، بلاگ اور کالم بھی لکھتی ہیں وہ ایک وی لاگر بھی ہیں اور مختلف موضوعات خاص کر خواتین کے مسائل ,جنڈر بیسڈ وائلنس سمیت عوامی مسائل ،موسمیاتی تبدیلی اور دیگر مسائل پر اکثر لکھتی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button