اہم ترینجرائم

جعلی انتقالات کے خلف کریک ڈاؤن

آٹھ ملازمین معطل

گلگت (بیورو چیف) گلگت ڈویژن میں جعلی انتقالات اور تحصیل ریکارڈ میں ہیرا پھیری کرنے کے جرم میں تحصیلدار، نائب تحصیلدار، اور گردآور سمیت محکمہ مال کے 8 ملازمین کو معطل کر دیا گیا واضح رہے کہ گزشتہ ماہ تحصیل آفس ریکارڈ روم کو سیل کر کے جعلی انتقالات و ریکارڈ میں رد و بدل متعلق چھان بین کی جا رہی تھی جس کے بعد گزشتہ روز قائم مقام ڈویژنل کمشنر گلگت امیر اعظم حمزہ نے ریکارڈمال میں مبینہ خردبرد کے الزام میں ایک تحصیلدار ، ایک نائب تحصیلدار ، ایک گرداور ، 3 پٹواریوں اور 2 نائب قاصدوں کو معطل کرتے ہوئے ان اہلکاروں کے خلاف باقاعدہ فوری طور انکوائری کے احکامات بھی جاری کر دئیے گئے ہیں اور ریکارڈ مال میں مبینہ طور خردبرد کے الزام میں معطل کئے گۓ محکمہ مال کے ان ملازمین کے خلاف مزید تحقیقات اور قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا جبکہ دوسری جانب ٹمپرنگ کیس کی سرگرمیوں میں مصروف محکمہ مال کے ملازمین کی معطلی پر عوامی حلقوں نے انتظامیہ کی جانب سے یہ ایک بہترین اقدام قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اس کا دائرہ کار کو گلگت کے دیگر سب ڈویژنوں تک بڑھایا جائے تاکہ سائلین کو محکمہ مال ریکارڈ میں کسی پریشانی کا سامنا کرنا نہ پڑے۔

کرن قاسم

کرن قاسم گلگت بلتستان کی پہلی ورکنگ خاتون صحافی ہے جو گلگت بلتستان کی خواتین سمیت عوامی مسائل کو اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button