اہم ترین

دنیور چیمپین لیگ کا آغاز

نوجوانوں کیلیے مشبت سرگرمی

دنیور چیمپئنز لیگ سیزن 2 شاندار افتتاحی تقریب اور سنسنی خیز مقابلے

دنیور چیمپئنز لیگ سیزن 2 کا شاندار آغاز کر دیا گیا۔ اس ایونٹ کی افتتاحی تقریب دنیور ساکر اکیڈمی میں منعقد ہوئی، جس میں علاقے کی اہم شخصیات سمیت بڑی تعداد میں فٹبال کے مداحوں نے شرکت کی۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی سابق امیدوار جی بی ایل اے 3 اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما ذوالفقار علی تتو تھے۔ انہوں نے نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نشہ آور چیزوں کے استعمال سے خود کو دور رکھیں اور صحت مندانہ سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کھیل نہ صرف جسمانی بلکہ ذہنی نشوونما کے لیے بھی بے حد ضروری ہیں، اور ایسے ٹورنامنٹس نوجوانوں کو ایک مثبت راستے پر ڈالنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔
ذوالفقار علی تتو کی اس تقریب میں موجودگی اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ وہ علاقے میں کھیلوں کے فروغ اور نوجوانوں کی ترقی کے لیے سنجیدہ ہیں۔ وہ ہمیشہ سے نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے رہے ہیں، اور ان کی شرکت دنیور میں فٹبال کے فروغ کے لیے ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگی۔
افتتاحی تقریب کے بعد دنیور ساکر اکیڈمی میں لیگ کا پہلا میچ کھیلا گیا، جس میں ڈی ایف سی لیجنڈز (DFC Legends) کا مقابلہ اسکارپین ایف سی (Scorpion FC) سے ہوا۔ دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل پیش کیا، تاہم ڈی ایف سی لیجنڈز نے بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے میچ اپنے نام کر لیا۔
دنیور چیمپئنز لیگ کے یہ شاندار مقابلے براہِ راست نشر کیے جا رہے ہیں، تاکہ دنیا بھر میں موجود فٹبال اور فٹسال کے دیوانے اس سنسنی خیز ایونٹ کا لطف اٹھا سکیں۔ شائقین اپنی پسندیدہ ٹیموں کو سپورٹ کرنے کے لیے تیار ہو جائیں اور دنیور چیمپئنز لیگ کے جوش و جذبے میں شامل ہوں!

شیرین کریم

شیرین کریم کا تعلق گلگت بلتستان سے ہے وہ ایک فری لانس صحافی ہیں جو مختلف لوکل ،نیشنل اور انٹرنیشنل اداروں کے ساتھ رپورٹنگ کرتی ہیں ۔ شیرین کریم فیچر سٹوریز ، بلاگ اور کالم بھی لکھتی ہیں وہ ایک وی لاگر بھی ہیں اور مختلف موضوعات خاص کر خواتین کے مسائل ,جنڈر بیسڈ وائلنس سمیت عوامی مسائل ،موسمیاتی تبدیلی اور دیگر مسائل پر اکثر لکھتی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button