
امدادی سامان کی مبینہ غیرمنصفانہ تقسیم کے خلاف دنیور غریب خواتین احتجاجاً سڑک پر نکل آئیں، جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ امداد مستحق افراد تک نہیں پہنچائی جا رہی، اور چند بااثر افراد نے زیادہ تر سامان حاصل کر لیا۔ خواتین نے قراقرم ہائی وے پر دھرنا دے کر شدید احتجاج کیا، جس کے باعث شاہراہ پر ٹریفک معطل ہو گئی۔
انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر احتجاج ختم کروایا اور قراقرم ہائی وے کو بحال کر دیا۔ حکام نے مظاہرین کو یقین دہانی کرائی کہ معاملے کی تحقیقات کر کے مستحقین کو ان کا حق دیا جائے گا۔ تاہم، احتجاج کرنے والی خواتین نے مطالبہ کیا کہ امداد کی تقسیم شفاف طریقے سے کی جائے تاکہ حقیقی مستحق افراد کو ان کا حق مل سکے۔