اہم ترین

دیامر گوہر آباد میں خاتون ہیلتھ ورکر سے جنسی زیادتی کی کوشش، مزاحمت پر خاتون کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا

گوہر آباد کی تاریخ میں انوکھا واقع

گلگت بلتستان کے ضلع دیامر کے علاقے گوہر آباد کے گاؤں "دران داس” میںں سرکاری ہسپتال میں کام کرنے والی خاتون ہیلتھ ورکر کے ساتھ جنسی زیادتی کی کوشش کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق متاثرہ خاتون کا تعلق ضلع غذر کے علاقے سنگل سے ہے اور وہ دران داس کے بنیادی مرکز صحت (BHU) میں بطور لیڈی ہیلتھ ورکر تعینات ہیں۔ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب ایک مقامی نوجوان نے خاتون کی سرکاری رہائش گاہ میں زبردستی داخل ہو کر جنسی زیادتی کی کوشش کی۔ خاتون کی جانب سے سخت مزاحمت پر ملزم خاتون کو تشدد کا نشانہ بنایا اور موقع سے فرار ہو گیا۔

پولیس کے مطابق واقعے کی رپورٹ درج کر لی گئی ہے اور تفتیش جاری ہے۔ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس کی فضا قائم ہے، جبکہ اہل علاقہ میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ مقامی افراد نے احتجاج کرتے ہوئے حکومت اور پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزم کو جلد از جلد گرفتار کر کے قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے۔

سماجی تنظیموں اور خواتین کے حقوق کے لیے کام کرنے والے کارکنان نے اس واقعے کو گلگت بلتستان میں خواتین کی حفاظت پر ایک سوالیہ نشان قرار دیا ہے۔ اُن کا کہنا ہے کہ ایسے واقعات نہ صرف متاثرہ خاتون کے لیے ذہنی اور جسمانی صدمے کا باعث بنتے ہیں بلکہ علاقے میں تعینات دیگر ملازمت پیشہ خواتین میں تشتویش پیدا کرتے ہیں۔

اہلِ علاقہ کا مطالبہ ہے کہ حکومت فوری اقدامات اٹھاتے ہوئے خاتون کو انصاف دلائے، جبکہ خواتین ملازمین کے لیے سیکیورٹی کے موثر انتظامات کیے جائیں اور اس واقعے میں ملوث شخص کو نشان عبرت بنایا جائے۔

شیرین کریم

شیرین کریم کا تعلق گلگت بلتستان سے ہے وہ ایک فری لانس صحافی ہیں جو مختلف لوکل ،نیشنل اور انٹرنیشنل اداروں کے ساتھ رپورٹنگ کرتی ہیں ۔ شیرین کریم فیچر سٹوریز ، بلاگ اور کالم بھی لکھتی ہیں وہ ایک وی لاگر بھی ہیں اور مختلف موضوعات خاص کر خواتین کے مسائل ,جنڈر بیسڈ وائلنس سمیت عوامی مسائل ،موسمیاتی تبدیلی اور دیگر مسائل پر اکثر لکھتی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button