اہم ترین

فٹبال ٹاکرا

گلگت غازی اور غذر جانبازہونگے آمنے سامنے

گلگت (بیوروچیف )
فرسٹ ایف سی این اے فٹبال چیمپئن شپ,گلگت غازی اور غزر جانباز نے فائنل کے لیئے کوالیفائی کر لیا,گلگت نے NLi کو 2 گول سے جبکہ غزر نے سکردو کو 1 گول سے شکست دے دی ,گلگت غازی کی جانب سے احمدی مین اف دی میچ قرار پائے جنہوں نے 2 گول کیئے ,آج دونوں روائیتی حریف کے درمیان فائنل ٹکراو ہو گا ,تفصیلات کے مطابق فورس کمانڈر کے زیر نگرانی و جی بی سپورٹس بورڑ اور جی بی فٹبال ایسوسی ایشن کے زیر نگرانی میں فرسٹ ایف سی این اے فٹبال چیمپئن شپ 2025 کے سلسلے میں جمعہ کے روز دو اھم سیمی فائنل مقابلے ہوئے پہلے کھیلے گیئے میچ میں گلگت غازی اور این ایل آئی کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوا پہلے ہاف کے اختتام پر دونوں ٹیمیں ایک ایک گول سے برابر رہی مگر سیکنڈ ہاف میں دونوں ٹیموں نے ایک دوسروں کے گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے کیئے مگر گول نہ کر سکیں لیکن میچ کے اخری لمحات میں گلگت غازی کے فاروڑ احمد علی نے خوبصورت گول کرکے میچ کو فتح میں بدل دیا اسطرح سے گلگت غازی نے 1 کے مقابلے میں 2 گول سے این ایل آئی کو 2 گول سے شکست دے کر فائنل کے لیئے کوالیفائی کر لیا گلگت غازی کی جانب سے احمدی نے 2 گول کیئے جبکہ سیکنڈ میچ میں غزر جانباز اور سکردو کے درمیان دلچسپ و کانٹے دار مقابلہ ہوا جس میں غزر جانباز نے سکردو کو 0 کے مقابلے میں 1 گول سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنا لی غزر جانباز کی جانب سے سائل نے گول کیا اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے ,آج دن 11 بجے گلگت غازی اور غزر جانباز کے درمیان فائنل ٹکراو ہو گا دیکھنا ہو گا فرسٹ ایف سی این اے انٹر ڈسٹرکٹ فٹبال چیمپئن شپ کا ٹائٹل کونسی ٹیم اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوتی ہے

کرن قاسم

کرن قاسم گلگت بلتستان کی پہلی ورکنگ خاتون صحافی ہے جو گلگت بلتستان کی خواتین سمیت عوامی مسائل کو اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button