اہم ترین

قلات شہدا وزیراعلی کا افسوس کا اظہار

وزیراعلی گلگت بلتستان کا بیان

اسلام آباد:وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے قلات بلوچستان میں دہشت گردوں کی جانب سے 18 فوجی اہلکاروں کی شہادت کے واقع کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک دشمن عناصر پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔پاکستان کے عوام دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے پاک فوج کے ساتھ ہیں۔ ملک دشمن عناصر کے مذموم عزائم ناکام ہونگے اور پاکستان سے دہشت گردی کا خاتمہ ہوگا۔ وزیر اعلی نے پاک فوج کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انھیں قوم کے اصل ہیرو قرار دیا ہے اور وزیر اعلی نے شہداء کے بلند درجات کے لیے دعا کی..

شیرین کریم

شیرین کریم کا تعلق گلگت بلتستان سے ہے وہ ایک فری لانس صحافی ہیں جو مختلف لوکل ،نیشنل اور انٹرنیشنل اداروں کے ساتھ رپورٹنگ کرتی ہیں ۔ شیرین کریم فیچر سٹوریز ، بلاگ اور کالم بھی لکھتی ہیں وہ ایک وی لاگر بھی ہیں اور مختلف موضوعات خاص کر خواتین کے مسائل ,جنڈر بیسڈ وائلنس سمیت عوامی مسائل ،موسمیاتی تبدیلی اور دیگر مسائل پر اکثر لکھتی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button