
*ہنزہ، مرتضیٰ آباد میں ڈیانا میک آرتھر کے اعزاز میں پروقار تقریب کا انعقاد*
*پاکستان میں تعلیم کے فروغ میں غیر معمولی خدمات پر خراجِ تحسین*
ہنزہ۔
ہنزہ کے علاقے مرتضیٰ آباد میں ایک باوقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں امریکی ماہرِ تعلیم ڈیانا میک آرتھر کو پاکستان، خصوصاً گلگت بلتستان میں تعلیم کے فروغ میں ان کی گراں قدر خدمات پر خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ اس موقع پر امریکی و پاکستانی حکام، سفارتکار، سول سوسائٹی کے نمائندگان اور مقامی عمائدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔تقریب میں عمائدین نے ڈیانا میک آرتھر کی جانب سے تعلیم، استحکام اور ماحول دوست ترقی کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہا اور انہیں دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات اور مشترکہ اقدار کی علامت قرار دیا۔ڈیانا میک آرتھر نے مرتضیٰ آباد میں اپنی مرحوم بیٹی کی یاد میں المرتضیٰ اکیڈمی قائم کی، جو نہ صرف گلگت بلتستان کا پہلا زلزلہ سے محفوظ اسکول ہے بلکہ جدید توانائی بچت کے نظام سے بھی آراستہ ہے۔ اس اسکول نے علاقے میں معیاری تعلیم کے ایک نئے باب کا آغاز کیا ہے۔مقامی افراد ڈیانا میک آرتھر کو ان کی محبت، خدمت اور لگن کے باعث محبت سے مدر آف مرتضیٰ آباد کے لقب سے یاد کرتے ہیں۔
تقریب کے اختتام پر شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ایسی کوششیں نہ صرف پاکستان میں تعلیم کی ترقی کا باعث بنیں گی بلکہ عالمی سطح پر مثبت سفارتی تعلقات کو بھی فروغ دیں گی۔