اہم ترین

مشہور نعت خواں جانبحق

گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والا نعت جواں جانبحق

گلگت بلتستان کے معروف نعت خواں کاظم علی خواجہ ٹریفک حادثے میں جاں بحق

گلگت بلتستان کے معروف نعت خواں کاظم علی خواجہ، سید جان علی اور شہید علامہ حسن ترابی کے فرزند زین ترابی ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئےبلتستان بھر میں سوگ کا سما ۔

تفصیلات کے مطابق تینوں افراد خیرپور، سندھ میں میلاد کی تقریب میں شرکت کے بعد کراچی واپس جا رہے تھے کہ جامشورو کے قریب ان کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں تینوں موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

مرحومین کے انتقال پر گلگت بلتستان اور دیگر علاقوں میں گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے، اور سوشل میڈیا پر ان کی مغفرت کے لیے دعاؤں کا سلسلہ جاری ہے۔ مختلف مذہبی و سماجی شخصیات نے ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے.

شیرین کریم

شیرین کریم کا تعلق گلگت بلتستان سے ہے وہ ایک فری لانس صحافی ہیں جو مختلف لوکل ،نیشنل اور انٹرنیشنل اداروں کے ساتھ رپورٹنگ کرتی ہیں ۔ شیرین کریم فیچر سٹوریز ، بلاگ اور کالم بھی لکھتی ہیں وہ ایک وی لاگر بھی ہیں اور مختلف موضوعات خاص کر خواتین کے مسائل ,جنڈر بیسڈ وائلنس سمیت عوامی مسائل ،موسمیاتی تبدیلی اور دیگر مسائل پر اکثر لکھتی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button