اہم ترین

وفاقی وزیر اطلاعات کی خصوصی پریس کانفرنس

عطااللہ تارڈ کی گفتگو

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کی خصوصی گفتگو

پاکستان کے پاس مستند انٹیلی جنس اطلاعات ہیں کہ اگلے 24 سے 36 گھنٹوں میں پہلگام واقعہ سے جڑے بے بنیاد اور خود ساختہ الزامات کو بنیاد بنا کر بھارت، پاکستان کے خلاف فوجی کارروائی کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، عطاء اللہ تارڑ

پاکستان ، بھارت کا خطے میں مدعی، منصف اور جلاد کا خود ساختہ کردار سختی سے مسترد کرتا ہے، عطاء اللہ تارڑ

پاکستان خود دو دہائیوں سے دہشتگردی کا شکار رہا ہے، عطاء اللہ تارڑ

پاکستان دُنیا میں کسی بھی شکل میں دہشتگردی کی سخت مذمت کرتا ہے۔ عطاء اللہ تارڑ

پہلگام حملے کے بعد پاکستان نے ذمہ دار ریاست ہونے کے ناطے سچائی کا پتہ لگانے اور اس کے محرکات جاننے کے لئے کھلے دل سے آزادانہ اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش کی۔ عطاء اللہ تارڑ

بدقسمتی سے بھارت نے غیر معقولیت اور تصادم کے راستے پر چلنے کا انتخاب کیا جو کہ خطے اور دنیا میں تباہ کن نتائج کا باعث ہو گا ، عطاء اللہ تارڑ

غیر جانبدارانہ تحقیقات سے فرار بذات خود بھارت کے اصل مقاصد کو بے نقاب کرنے کے لیے بڑا ثبوت ہے۔ عطاء اللہ تارڑ

سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے جان بوجھ کر عوامی جذبات کو بھڑکا کر اس طرح فیصلے کرنا بدقسمت اور افسوسناک ہے، عطاء اللہ تارڑ

پاکستان اس بات کا واضح اعادہ کرتا ہے کہ بھارت کی طرف سے کسی بھی قسم کی فوجی مہم جوئی کا یقینی اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا، عطاء اللہ تارڑ

بین الاقوامی برادری کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ جنگ سے ہونے والے تباہ کن نتائج کی ذمہ داری صرف اور صرف بھارت پر عائد ہو گی، عطاء اللہ تارڑ

پاکستانی قوم اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا ہر قیمت پر دفاع کرے گی، عطاء اللہ تارڑ

شیرین کریم

شیرین کریم کا تعلق گلگت بلتستان سے ہے وہ ایک فری لانس صحافی ہیں جو مختلف لوکل ،نیشنل اور انٹرنیشنل اداروں کے ساتھ رپورٹنگ کرتی ہیں ۔ شیرین کریم فیچر سٹوریز ، بلاگ اور کالم بھی لکھتی ہیں وہ ایک وی لاگر بھی ہیں اور مختلف موضوعات خاص کر خواتین کے مسائل ,جنڈر بیسڈ وائلنس سمیت عوامی مسائل ،موسمیاتی تبدیلی اور دیگر مسائل پر اکثر لکھتی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button