
🗓️ ماہنامہ جنوری 2025🗒️
جلد نمبر -03 شمارہ نمبر 01
گلگت بلتستان میں گزشتہ ماہ ہم نے 31 دنوں کیا کھویا کیا پایا۔
✒️ رپورٹ:- کرن قاسم (جرنلسٹ)
1 جنوری کو گلگت کے مقام سلطان آباد گلوداس میں ایک ہی خاندان کے 2 گروپوں کے درمیان فائرنگ سے 2 افراد جان فقیر اور غلام رسول جانبحق 2 خواتین سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے
2 جنوری کو گلگت مناور کے مقام پر باراتیوں سے بھری گاڑی حادثے کا شکار ہوئی دلہن سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے دلہن کو پڑی سے جوٹیال لایا جا رہا تھا
3 جنوری کو عوام ہنزہ نے بدترین لؤڈ شیڈنگ کے خلاف علی آباد میں دھرنا کا آغاز کیا
3 جنوری کو عوام ہنزہ نے بدترین لؤڈ شیڈنگ کے خلاف علی آباد میں دھرنا کا آغاز کیا
5 جنوری کو غذر کے علاقے ہسس میں 22 سالہ نوجوان نے پنکھے میں لٹک کر خود کر لی
6 جنوری کو ہنزہ گنش کے مقام پر بلتستان سے تعلق رکھنے والا ایک مزدور کام کے دوران ملبے تلے دب گیا تھا مقامی لوگوں نے زندہ نکال کر ہسپتال منتقل کردیا
6 جنوری کو سابق حکومت گلگت بلتستان کے ترجمان علی تاج کو ضمانت پر آج گلگت عدالت سے رہا کردیا گیا
7 جنوری کو گلگت ناد علی چوک شاہراہِ قراقرم بد ترین لوڈ شیڈنگ کے خلاف عوام نے احتجاجاً بند کر دی
8 جنوری کو ہنزہ میں 6 روز سے لؤڈ شیڈنگ کے خلاف جاری دھرنا مزاکرات کامیاب ہونے پر ختم کر دیا گیا
10 جنوری کو نیٹکو گاڑیوں میں سفر کرنے والے ضرورت مند شہریوں کو جاری پاسز کے غلط استعمال کرنے پر تمام پاسز منسوخ کردیا
11 جنوری کو گلگت پولیس نے اشتہاری ملزم وجاہت علی ساکنہ چکر کوٹ کو جوٹیال بس سٹینڈ سے گرفتار کرلیا
12 جنوری کو گلگت میں تھرمل پاور پلانٹ سے 45 منٹ کی اضافی بجلی کی فراہمی شروع کر دی گئی
13 جنوری کو گاہکوچ بازار میں داریل سے تعلق رکھنے والا نوجوان سمیع اللہ کو گولی مار کر قتل کر دیا جوابی فائرنگ سے حملہ آور بشیر ساکنہ یاسین زخمی ہوگئے
13 جنوری کو گلگت امامیہ جامع مسجد میں سید آغا ضیاء الدین کی 20 ویں برسی منائی گئی
14 جنوری کو گلگت بسین میں بجلی بار بار آن آف ہونے پر ایک جج کے حکم کی روشنی پولیس نے پاؤر اسٹیشن کے آپریٹرز کو گرفتار کر لیا
15 جنوری کو گلگت سیف الرحمان ہسپتال میں ہربن کوہستان سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے بیک وقت 4 بچوں کو جنم دیا
16 جنوری کو دیامر ہڈور کے مولانا شعیب نے ان کا حوالہ دیکر بخاریاں جلانے کے فتوے کو جھوٹ پر مبنی قرار دینے کے بعد پولیس نے جھوٹے افواہوں کے جرم 3 افراد کو گرفتار کرلیا
17 جنوری کو کرم میں شہید ہونے والے این ایل آئی رجمنٹ کے جوان سہیل ارمان کو ہنزہ ناصر آباد میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا
17 جنوری کو ایک خاتون سے بیک وقت پیدا ہونے والے 4 بچوں میں سے 2 بچے وزن میں کمی باعث اللہ کو پیارے ہوگئے
18 جنوری کو گلگت پولیس نے اشتہاری مجرم فاروق الرحمٰن ساکنہ بارگو کو گرفتار کرلیا
18 جنوری کو دنیور پولیس نے چوری ہونے والی کار برآمد کر کے ملزمان رحمان علی اور عمران کو گرفتار کرلیا
19 جنوری کو ہنزہ حسین آباد میں محکمہ سیاحت کے زیر اہتمام ونٹر سپورٹس کا آغاز ہو گیا
19 جنوری کو گلگت بلتستان میں برف باری کا آغاز ہوا راما، نلتر، دیوسائی اور شمشال کا شہر سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا
19 جنوری کو گلگت نپورہ بسین میں اچانک جنگل میں آگ بھڑک اٹھی رضاکاروں و ریسکیو ٹیموں نے آگ پر قابو پا لیا سینکڑوں درخت جل کر خاکستر ہو گئے
20 جنوری کو غذر پولیس نے ہسس کے مقام سے بشیر نامی چور گرفتار کر کے محمد وکیل کے گھر سے چوری کی گئی بکری کو برآمد کر لیا
20 جنوری کو غذر ہسس کے مقام پر برف میں پھسلنے کے باعث دو گاڑیوں آپس میں ٹکرا گئیں
20 جنوری کو ڈائریکٹر سپیشل ایجوکیشن بشارت اللہ انتقال کر گئے وہ بلتستان ڈویژن میں اپنے فرائض انجام دے رہے تھے
21 جنوری کو گانچھے انتظامیہ نے مالٹا بناسپتی گھی کو مضر صحت قرار دے کر ضلع بھر میں اس کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کر دی
21 جنوری کو سابق وزیر اعلیٰ خالد خورشید کے بھائی ڈی آئی جی حنیف اللہ کو عہدے سے ہٹا کر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے حکم جاری کر دیا گیا
21 جنوری کو استور میں 2 گاڑیاں برف میں پھسلنے کے حادثے 2 افراد جانبحق 4 زخمی ہو گئے
23 جنوری کو گلگت سکوار کے مقام چلتی گاڑی پر اچانک آگ بھڑک اٹھی اور جل کر خاکستر ہو گئی
23 جنوری کو نگر میں مارخور کا غیر قانونی شکار کرنے پر 3 افراد محمد ، شیر عباس اور رمضان علی ساکنان ہسپر کو عدالت نے جیل بھجوا دیا
24 جنوری کو معاون خصوصی برائے اطلاعات ایمان شاہ نے 10 بیڈ گلمت ہنزہ ہسپتال لیب کا افتتاح کیا
24 جنوری کو محکمہ پولیس گلگت بلتستان کے 17 انسپکٹرز کو گریڈ 16 سے 17 میں ترقی دی گئی
24 جنوری کو چلاس گیچی کے مقام پر گاڑی حادثے کا شکار ہوئی 5 افراد زخمی ہوگئے
24 جنوری کو سکردو روڈ ڈمبو داس کے مقام لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہِ ہر قسم گاڑیوں کے آمدورفت کے لئے بند ہو گئی
24 جنوری کو گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ حاجی گلبر خان روپانی فاؤنڈیشن کی دعوت پر انوسمنٹ کانفرنس میں شرکت کرنے اپنے وفد کے ہمراہ نیویارک روانہ ہوگئے
25 جنوری کو ہنزہ سیونڈے ونٹر سپورٹس کا فائنل میچ غذر آئس ہاکی ٹیم نے جیت لی چیف سیکرٹری گلگت بلتستان نے بطور چیف گیسٹ شرکت کی اور ٹیموں میں انعامات تقسیم کئے
25 جنوری کو گلگت نومل میں باؤلے کتوں کے کاٹنے سے 2 بچے زخمی، ہسپتال منتقل کردیا گیا
25 جنوری کو ہنزہ مرتضیٰ آباد میں ہونے والے سیون ڈیز ونٹر سپورٹس ٹورنامنٹ کا دونوں فائنل آئس حاکی میچ غذر گرلز ونٹر ٹیم اور غذر بوائز ونٹر ٹیم نے جیت لیا
26 جنوری کو گلگت مناور سے لڑکی کو اغوا کرنے والا نوجوان عدنان ساکنہ جگلوٹ کو لڑکی کے رشتہ داروں نے راولپنڈی میں قتل کر دیا
26 جنوری کو گلگت اتحاد چوک میں عوامی ایکشن کمیٹی احسان گروپ نے عوامی حقوق کے حوالے سے جلسہ کیا
26 جنوری کو چلاس پولیس نے اغوا کیس میں مطلوب ملزم زید اللہ ساکنہ کھنر کو گرفتار کر کے اغوا ہونے والی حفیظہ نامی لڑکی کو ان کی حراست سے بازیاب کرایا
26 جنوری کو شگر حشوپی بجلی گھر کے واٹر چینل بھاری لینڈ سلائیڈنگ سے متاثر بجلی کی فراہمی بند ہو گئی
26 جنوری کو محکمہ صحت گلگت بلتستان دیامر استور و گلگت ڈویژن میں خدمات انجام دینے والے 18 ڈاکٹروں کے تبادلے کر دیئے گئے
27 جنوری کو گلگت حلقہ 2 کے سابق امیدوار جی بی اسمبلی و رہنما تحریک انصاف گلاب شاہ آصف کی گرفتاری وارنٹ جاری کر دیا گیا
27 جنوری کو گلگت شہر کے 3 بڑے ہسپتالوں کی صفائی کا کام ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے حوالے معاہدہ پر دستخط دستخط کر دیا گیا
27 جنوری کو گلگت لالک جان شہید اسٹیڈیم میں کھیلا جانے والا فرسٹ ایف سی این اے فٹ بال چمپئن میچ کے مقابلے میں پولیس ٹیم نے ایک کے مقابلے میں 2 گول کر کے جی بی سکاؤٹس ٹیم کو شکست دی
28 جنوری کو گلگت سکوار کے مقام پر سیاسی رہنما و گلگت حلقہ 2 کے سابق امیدوار اسمبلی گلاب شاہ آصف کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کئے جانے پر عوام سکوار نے کے کے ایچ بلاک کر احتجاج کیا
28 جنوری کو گلگت سمیت دیگر بعض اضلاع میں بسلسلہ شب معراج کی مقامی تعطیل کا اعلان کیا گیا
28 جنوری کو غذر کے سینئر صحافی دوردانہ شیر کے والد محترم مختلف علالت کے بعد انتقال کر گئے
28 جنوری کو گلگت بلتستان حکومت نے اپنے 6 ڈپٹی سکریٹریز کے مختلف محکموں تبادلے کر دئیے گئے
28 جنوری کو گانچھے مشہ بروم کے علاقے گلشن کبیر محلہ کے محمد اعظم کے گھر آگ لگنے سے ساتھ موجود مویشی خانے میں دم گھٹنے سے 5 مویشی ہلاک ہو گئے
28 جنوری کو گلگت ائیرپورٹ تھانے میں کے این ایم کے چئیرمن ممتاز نگری، نفیس ایڈوکیٹ، ابرار بگورو اور عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنما اسلم انقلابی کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی
28 جنوری کو گلگت سکارکوئی کے رہائشی نوجوان احمد ولد اکبر گھر سے نکل کر لاپتہ ہوگئے تھانے میں رپورٹ درج کرائی گئی
29 جنوری کو گلگت سب ڈویژن جگلوٹ میں ڈیلیوری کیسز نمٹانے ایک ایل ایچ وی خاتون گلنار کی جانب کھولی گئی کلنگ کو غیر قانونی قرار دے کر انتظامیہ نے سیل کر دی
29 جنوری کو پاک چین سرحد سوست کے مقام شدید برفباری شروع انتظامیہ کی طرف سے گاڑی مالکان کو ٹائر چین لگا کر سفر کرنے پر پابند کر دیا گیا
29 جنوری کو گلگت نیٹکو ٹرمنل میں ناردرن ایریاز ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی جانب سے معذور افراد کے لیے بنائی گئی ویل چیئر ٹریمپ کا بدست ایم ڈی نیٹکو عزیز احمد جمالی افتتاح کیا گیا
30 جنوری کو گلگت پولیس نے چھموگڑھ چیک پوسٹ پر اشتہاری مجرم ثناء اللہ ساکنہ پڑی بنگلہ کو گرفتار کر کے تھانہ جگلوٹ منتقل کر دیا
30 جنوری کو گلگت رحیم آباد سے تعلق رکھنے والے جی بی سکاؤٹس کے مجیب عالم ٹریفک حادثے میں جانبحق ہو گئے
31 جنوری کو فرسٹ ایف سی این اے چمپئن شپ فٹبال میچ کے دوران غذر جانباز ٹیم نے سکردو فٹبال ٹیم کو شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لی فائنل گلگت غازی اور غذر جانباز کے درمیان یکم فروری کو کھیلا جائے گا
31 دسمبر کو گلگت سے 2 اشتہاریوں سعید خان ساکنہ بسین ثناء اللہ ساکنہ پڑی بنگلہ کو گرفتار کرلیا گیا
31 جنوری کو 2 سال قبل اسلام آباد سے چوری ہونے والا سوزوکی کیری ڈبہ گلگت سے برآمد کر کے پولیس نے اصل مالک کے حوالے کر دی #