گلگت بلتستان نیشنل یوتھ ممبران کا وفاقی وزرا سے ملاقات
وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام سے ملاقات

گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے نیشنل یوتھ کونسل کے ارکان نے وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام سے ان کے دفتر میں ملاقات کی، جہاں انہوں نے انہیں بریفنگ دی۔
وفاقی وزیر نے نوجوانوں کے جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہی نوجوان ملک کے مستقبل کو سنوارنے والے ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں کے عزم اور حوصلے کی تعریف کرتے ہوئے کہا، "آپ کے ساتھ تجربات شیئر کرنا اور ترقی کی راہ پر اکٹھے آگے بڑھنا میرے لیے باعث مسرت ہے۔”
اس موقع پر انہوں نے وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت وزیراعظم شہباز شریف اور رانا مشہود احمد خان کے شاندار کردار کو سراہا، اور کہا کہ یہ پروگرام نوجوانوں کی ترقی کے راستے میں ایک سنگ میل ثابت ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت اور وژن نے اس پروگرام کو نئی بلندیوں تک پہنچایا، جبکہ رانا مشہود احمد خان نے اس خواب کو حقیقت میں بدلنے میں اہم کردار ادا کیا۔
انجینئر امیر مقام نے نوجوانوں کو ملک کا اصل سرمایہ قرار دیتے ہوئے زور دیا کہ تعلیم اور ٹیکنالوجی میں مہارت کے بغیر ترقی کا خواب ناممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت جدید تعلیم اور ہنر کی ترقی کو اولین ترجیح دے رہی ہے تاکہ ہمارا نوجوان عالمی معیار پر پورا اتر سکے۔
انہوں نے اراکین کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرتے ہوئے کہا، "یہ ملک آپ کا ہے، اور آپ کی محنت، لگن اور جدوجہد ہی اسے ترقی کی معراج تک پہنچائے گی۔