Uncategorized

استور مسائلستان بن چکا ہے ثروت صبا

پاکستان مسلم لیگ ن خواتین ونگ گلگت بلتستان کی سیکرٹری جنرل ثروت صباء نے کہا ہے استور مافیا اور مسائل کا گڑھ بن چکا ہے ضلعے کے اکثر پاور ہاؤسسز میں بار بار فنی خرابی اور مختلف علاقوں میں بجلی کی طویل بندش سمیت بڑھتی ہوئی خود ساختہ مہنگائی اور بے روزگاری ، ناقص آٹے کی فراہمی، سٹرکوں کی ابتر صورتحال حکومت کی کرکاردگی پرسوالیہ نشان ہے۔پاکستان مسلم لیگ ن خواتین ونگ گلگت بلتستان کی سیکرٹری جنرل ثروت صباء نے کہا ہے استور گلگت بلتستان کا اہم سیاحتی ضلع ہے اور صوبےکے اس اہم ضلعے میں حکمرانوں کی بےحسی،نااہلی اور ظلم و زیادتی پر دھرنے اور احتجاج روز کا معمول بن چکا ہے دوسری طرف صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ کی بے حسی عوام کی زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے۔ جنرل ثروت صباء نے کہا ہے سیاسی کرداروں کی وجہ سے گزشتہ تین سالوں سے استور ویلی روڈ کے اوپر کام شروع ہو نہیں سکا ہے جبکہ اپنے کمیشن کے لیے استور کے اہم ترقیاتی منصوبے کو التوا کے قبرستان بنے چکے ہیں۔ ضلع کے اندر اقربا پروری کرپشن عروج پر ہے۔ یچھلتو پاور منصوبہ ڈیچھل پاور منصوبہ بھی ابھی تک نا مکمل ہے بجلی کی کم وولٹیج عذاب بن چکی ہے۔رہنماء مسللم لیگ نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ضلع استور کے عوام کے ساتھ ظلم و زیادتی کا یہ عالم ہے کہ صوبائی حکومت سمیت بیوروکرسی کی طرف سے بجلی،پانی،صحت اور دیگر سہولیات کے منصوبوں کو کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے۔سابق حکومت کے منصوبے صوبائی حکومت کی بے حسی کا رونا رو رہے ہیں۔سول حکومت کسی طاقت ور جن کی ذاتی فرمائشوں تک محدود ہوچکے ہیں۔سلیکٹڈ وزراء نے ذاتی مفادات اور اپنے آقاوں کی خوشنودی کیلئے عوام کے ساتھ ظلم و زیادتی کی تاریخ رقم کردی ہے۔ ان کا کہنا تھا حکومت اور اداروں کی پالیسیاں سمجھ میں نہیں آرہی ہے استور گلگت بلتستان کا پرامن ضلع کہلاتا ہے اب اس ضلعےکو فرقہ واریت کی طرف زبردستی دھکیلا جارہا ہے اور پھر چند شر پسند عناصر شرپسندی کے نام پہ واویلا کرکے مظلوم عوام کو پریشان کرتےہیں جس سے ریاست مخالف افراد میں اضافہ ہونے کا خدشہ ہےیہ پالیسی علاقہ سمیت ریاست پاکستان کا گلگت بلتستان میں وجود کیلئے بھی خطرہ بنتا جارہا ہے۔آئے روز رونما ہونے والے واقعات اور گستاخیاں مقدس شخصیات کی بےاحترامی اور اداروں کی پالیسیاں سمجھ سے بالاتر ہےاستورانتظامیہ سمیت صوبائی حکومت بروقت کارروائی کرکے ان شر پسند عناصر چاہیے ان کا تعلق کسی بھی فرقے سے ہو سخت سے سخت سزا دے تاکہ خطے میں امن کی فضاء قائم ہوسکے ۔ ثروت صباء کا مزید کہنا تھا استور سمیت پورے گلگت بلتستان میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بے روزگاری ، ناقص آٹے کی فراہمی اور بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ صوبائی حکمرانوں کی نااہلی اور عوام دشمنی کے واضح ثبوت ہیں جسے یہاں کے عوام مسترد کرتے ہیں۔ یہاں کی عوام انتہائی غریب اور ہر قسم کی سہولیات سے محروم ہیں ،ان تمام صورت حال سے بخوبی واقف ہونے کے باوجود حکمران عوام پر مزید ظلم و ستم کا بازار گرم کرنے پر تلی ہوئی ہے جس کے بھیانک نتایج برآمد ہونگے ۔انہوں نے کہا کہ اگراستور سمیت گلگت بلتستان میں بنیادی انسانی حقوق کی فراہمی یقینی نہیں بنایا گیا تو گلگت بلتستان کے عوام اپنے حقوق کیلئے فیصلہ کن جنگ لڑیں گے۔

شیرین کریم

شیرین کریم کا تعلق گلگت بلتستان سے ہے وہ ایک فری لانس صحافی ہیں جو مختلف لوکل ،نیشنل اور انٹرنیشنل اداروں کے ساتھ رپورٹنگ کرتی ہیں ۔ شیرین کریم فیچر سٹوریز ، بلاگ اور کالم بھی لکھتی ہیں وہ ایک وی لاگر بھی ہیں اور مختلف موضوعات خاص کر خواتین کے مسائل ,جنڈر بیسڈ وائلنس سمیت عوامی مسائل ،موسمیاتی تبدیلی اور دیگر مسائل پر اکثر لکھتی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button