اہم ترین

ونٹر سیون ڈے فیسٹ 2025 اختتام پذیر

ہنزہ۔

 

 

 

گلگت بلتستان کے دلکش علاقہ ہنزہ میں منعقد ہونے والے سات روزہ "فروزن فیری ٹیل ونٹر فیسٹ 2025” کا شاندار اختتام غذر کی میل اور فی میل ٹیموں کی آئس ہاکی چیمپئن شپ میں تاریخی کامیابی کے ساتھ ہوا۔
تقریب کے مہمان خصوصی چیف سیکریٹری گلگت بلتستان ابرار احمد مرزا نے اپنے خطاب میں اس ایونٹ کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ایسے ایونٹس نہ صرف خطے میں موسم سرما کے کھیلوں کو فروغ دیں گے بلکہ ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کی توجہ بھی اپنی طرف مبذول کریں گے، جس سے سیاحت کے شعبے میں نئی راہیں کھلیں گی۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ فیسٹیول نہ صرف کھیلوں کے میدان میں نوجوانوں کو مواقع فراہم کرتا ہے بلکہ مقامی ثقافت، موسیقی اور دستکاری کو بھی دنیا بھر میں متعارف کرانے کا ذریعہ بنتا ہے۔
اس موقع پر معاون خصوصی برائے اطلاعات ایمان شاہ نے کہا کہ فروزن فیری ٹیل ونٹر فیسٹ کا انعقاد نہ صرف گلگت بلتستان کے لیے ایک سنگ میل ہے بلکہ پاکستان کے سیاحتی مقامات کی عالمی سطح پر تشہیر کے لیے بھی ایک اہم قدم ہے۔
فیسٹیول میں آئس ہاکی کے علاوہ برفانی کھیلوں، لوک موسیقی، روایتی کھانوں، اور ثقافتی تقریبات کا انعقاد کیا گیا، جنہیں شرکاء نے بے حد سراہا۔ اس موقع پر مقامی اور بین الاقوامی سیاحوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جس نے ہنزہ کی خوبصورتی اور مقامی مہمان نوازی کا بھرپور لطف اٹھایا۔
اختتامی تقریب میں نمایاں کارکردگی دکھانے والی ٹیموں اور کھلاڑیوں کو انعامات سے نوازا گیا۔ غذر کی میل اور فی میل آئس ہاکی ٹیموں کی شاندار کارکردگی نے ایونٹ کو مزیدیادگار

بنا دیا۔

 

 

 

کرن قاسم

کرن قاسم گلگت بلتستان کی پہلی ورکنگ خاتون صحافی ہے جو گلگت بلتستان کی خواتین سمیت عوامی مسائل کو اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button