اہم ترین

غیر قانونی طور زچہ بچہ کلینک سیل

پولیس کا چھاپہ

گلگت (کرن قاسم) گلگت کے سب ڈویژن جگلوٹ میں غیر قانونی طور کلنگ چلانے اور غیر قانونی طریقے سے خواتین کو ڈیلوری کیسز کے مرحلے سے گزارنے پر گلنار کلنگ کو سیل کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر جگلوٹ کی ہدایت پر مجسٹریٹ عبدالعزیز نے سونیار کے مقام پر غیر قانونی طریقے سے زچہ بچہ ڈلیوری اور زنانہ امراض کے کیسز کو غیر قانونی طریقے سے علاج کرنے والی ایل ایچ وی کے خلاف قانونی کاروائی کرتے ہوئے کلینک کو سیل کر دیا گیا اور ایل ایچ وی خاتون گلنار کے خلاف محکمانہ کاروائی شروع کردی گئی جبکہ دوسری جانب جگلوٹ عوام نے گلنار کلنگ سیل کرنے پر انتظامیہ کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ گلنار نامی ایل ایچ وی خاتون ایک تجربہ کار خاتون ہے انھوں نے آج تک جتنے بھی حملہ خواتین کو ڈیلوری کے مرحلے سے گزارا گیا ہے وہ سب کامیاب کیسز ثابت ہوئے ہیں پھر ان کی کلنگ کو سیل کرنا سمجھ سے بالاتر ہے عوام حلقوں کا مزید کہنا ہے کہ سب ڈویژن جگلوٹ میں واقع ہسپتال کے اندر ایک عرصے سے خواتین کے مخصوص معاملات کے لئے لیبر روم کی سہولیات میسر نہیں جس کی وجہ سے خواتین کو ڈیلوری کیسز میں گلگت ہسپتالوں کی طرف لے جایا جاتا تھا جب سے ایل ایچ وی گلنار خاتون نے جگلوٹ میں عوامی مشکلات دور کرنے کلنگ کھول کر سہولت فراہم کرنے لگی تب سے عوام جگلوٹ کو خواتین کے معاملے گھر کے دہلیز پر علاج کا ایک موقع ملنا شروع ہو گیا تھا اب اس کو بھی بند کر دیا گیا عوام نے یہ بھی بات واضح کردی کہ ایل ایچ وی گلنار اس سے پہلے جب لیبر روم فحال تھا اپنے خدمات جگلوٹ ہسپتال انجام دے چکی ہے اور اس سرکاری لیبر روم کے ذریعے جگلوٹ سئی، چکرکوٹ، پڑی بنگلہ اور ڈموٹ کے علاقوں کی خواتیں کی ڈیلیوریز بھی کامیابی سے کروائی لیکن کسی کی شکایت نہیں تھی جب انھوں جگلوٹ ہسپتال میں یہ سہولت ختم ہونے پر اپنی کلنگ کے ذریعے لوگوں کو سہولت فراہم کرنے لگی تو اسے غیر قانونی قرار دیا جاتا ہے جو کہ صرف یہ عمل انتظامیہ کی طرف سے گلنار بیگم کے ساتھ ہی نہیں بلکہ عوام کے ساتھ بھی زیادتی کی جا رہی ہے جو ایک سہولت سے محروم ہوگئی

 

 

 

 

۔

کرن قاسم

کرن قاسم گلگت بلتستان کی پہلی ورکنگ خاتون صحافی ہے جو گلگت بلتستان کی خواتین سمیت عوامی مسائل کو اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button