اہم ترین

معاون خصوصی کا اہم پیغام

بھارت کو دوٹوک جواب

*بھارت اور اس کے ہمدردوں کو گلگت بلتستان کے عوام کا دوٹوک پیغام ہے کہ پاکستان کے خلاف ہر سازش کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ایمان شاہ*

گلگت۔
معاون خصوصی برائے اطلاعات گلگت بلتستان ایمان شاہ نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے غیرت مند عوام نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ وہ وطنِ عزیز پاکستان کی سالمیت، خودمختاری اور افواجِ پاکستان کے ساتھ ہر محاذ پر ڈٹ کر کھڑے ہیں۔ حالیہ دنوں میں بھارت اور مٹھی بھر مودی کے ہمدردوں کی جانب سے پاکستان مخالف سازشوں کے جواب میں گلگت بلتستان کے عوام نے زبردست احتجاجی مظاہروں کے ذریعے دشمن کو واضح پیغام دے دیا ہے۔معاون خصوصی برائے اطلاعات گلگت بلتستان، ایمان شاہ نے مذید کہا ہے کہ
بھارت کو اچھی طرح سمجھ لینا چاہیے کہ گلگت بلتستان کے عوام کسی بھی بیرونی مداخلت یا پاکستان مخالف ایجنڈے کو ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔ اگر جنگ مسلط کی گئی تو اس کا آغاز دشمن کرے گا، مگر انجام پاکستان کی فتح پر ہو گا۔انہوں نے علماۓ کرام، محکمہ تعلیم، اور تمام سیاسی و سماجی طبقات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ تمام تر اختلافات کو ایک طرف رکھ کر گلگت بلتستان نے یکجہتی، بیداری اور حب الوطنی کی اعلیٰ مثال قائم کی ہے۔ایمان شاہ نے مزید کہا کہ پاکستان ہماری شناخت، ہمارا وقار، اور ہماری زندگی ہے۔ بھارت نے اگر کسی قسم کی مہم جوئی کی تو گلگت بلتستان کا بچہ بچہ افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا ہو گا۔

##

شیرین کریم

شیرین کریم کا تعلق گلگت بلتستان سے ہے وہ ایک فری لانس صحافی ہیں جو مختلف لوکل ،نیشنل اور انٹرنیشنل اداروں کے ساتھ رپورٹنگ کرتی ہیں ۔ شیرین کریم فیچر سٹوریز ، بلاگ اور کالم بھی لکھتی ہیں وہ ایک وی لاگر بھی ہیں اور مختلف موضوعات خاص کر خواتین کے مسائل ,جنڈر بیسڈ وائلنس سمیت عوامی مسائل ،موسمیاتی تبدیلی اور دیگر مسائل پر اکثر لکھتی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button