اہم ترین

دنیا کے بلند ترین قدرتی پولو گروانڈ شندور میں پولو کی تقریب

وزیراعلی گلگت بلتستان نے بال پھینک کر افتتاح کرلیا

دنیا کے بلند ترین قدرتی پولو گروانڈ شندور میں پولو فیسٹیول کا دوسرے روز وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ اس دوران فورس کمانڈر گلگت بلتستان میجر جنرل سید امتیاز حسین گیلانی، صوبائی وزیر سیاحت و قانون غلام محمد، وزیر ایکسائیز اینڈ ٹیکسیشن رحمت خالق،وزیر آئی ٹی ثریا زمان، چیف سیکرٹری گلگت بلتستان ابرار احمد مرزا اور سیکرٹری ٹوریزم ضمیر عباس سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شندور پاکستان اور بالخصوص گلگت بلتستان کا خوبصورت علاقہ ہے اس علاقے میں زمانہ قدیم سے گلگت بلتستان اور چترال کے درمیان پولو فیسٹیول کا مقابلہ ہورہا ہے پولو کا کھیل پاکستان میں صرف گلگت بلتستان اور چترال میں بڑے شوق سےکھیلا اور دیکھا جاتا ہے اور ہمیں خوشی ہے کہ اس سال شندور میں قدیمی رویات کو برقرار رکھتے ہوئے پولو فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا ہے انہوں نے گلگت بلتستان کی تمام پولو ٹیمز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس سال ٹرافی گلگت بلتستان کے نام ہوگی، صوبائی وزیر سیاحت و قانون غلام محمد نے کہا کہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ اپنے ساتھ فورس کمانڈر گلگت بلتستان، چیف سیکرٹری اور صوبائی کیبنٹ کے ممبران کو بھی ساتھ لائے ، وزیر اعلیٰ کی شندور فیسٹیول امد سے گلگت بلتستان کے پولو کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ شندور ایک ایونٹ نہیں بلکہ یہ گلگت بلتستان اور چترال کے لوگوں کو آپس میں ملاتا ہے اور اس سے بھائی چارگی کو فروغ ملتا ہے سب سے بڑھ کر ہمارے قدیم تہذیب کی عکاسی کرتا ہے جب گلگت شندور سڑک کی تعمیر ہوگی تو یہ علاقہ سیاحت کے لحاظ سے انتہائی ترقی کرئے گا اس میں ٹوریزم کو فروغ ملے گا اور بہت سارے ایونٹ منعقد ہونگے۔ پولو میں ہمارے جی بی کا بڑا ٹیلنٹ ہے امید ہے کہ اس سال گلگت بلتستان کے کھلاڑی اچھا کھیل کا مظاہرہ کرینگے۔اور جی بی کے تمام میڈیا سے تعلق رکھنے والے تمام صحافیوں کا شکریہ ادا کرتے کہ گلگت بلتستان کی ترقی کو فروغ دینے اور علاقے کی خوبصورتی کو دکھا نے میں بڑا اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ سیکرٹری ٹوریزم ضمیر عباس نے کہا کہ گلگت بلتستان کے پاس ہمیشہ دو چیزیں ہے ایک قدرت ہے اور دوسری کلچر ہے دونوں لحاظ سے شندور فیسٹیول کا ایونٹ بہت ہی مفید ہے 1982 سے حکومتوں کی یہ کوشش ہے کہ بہترین انداز میں شائقین کے لیے ایسا تفریحی مواقع فراہم کیا جائے کہ شائقین اس ایونٹ سے محظوظ ہوں۔ شندور فیسٹیول میں ملکی و غیر ملکی سیاحوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔دوسرے روز کا افتتاحی میچ گلگت سی اور چترال سی کے مابین کھیلا گیا جس میں دونوں ٹیموں کی جانب سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ میں گلگت سی نے چترال سی کو شکست دے دی۔ گلگت سی کا 8 اور چترال سی کا 7 سکور رہا۔دوسرے میچ چترال مستوج اور گوپس غذر کے درمیان کھیلا گیا جس میں چترال مستوج کو 5 سکور کی برتری جبکہ گوپس کو صفر سکور کا سامنا رہا، جبکہ ایونٹ کے تیسرے میچ میں چترال بی اور گلگت بی کے درمیان کھیلا گیا جس میں گلگت بی نے 8 سکور کرکے میچ اپنے نام کرلیا جبکہ چترال بی کی جانب سے سکور صفر رہا۔

شیرین کریم

شیرین کریم کا تعلق گلگت بلتستان سے ہے وہ ایک فری لانس صحافی ہیں جو مختلف لوکل ،نیشنل اور انٹرنیشنل اداروں کے ساتھ رپورٹنگ کرتی ہیں ۔ شیرین کریم فیچر سٹوریز ، بلاگ اور کالم بھی لکھتی ہیں وہ ایک وی لاگر بھی ہیں اور مختلف موضوعات خاص کر خواتین کے مسائل ,جنڈر بیسڈ وائلنس سمیت عوامی مسائل ،موسمیاتی تبدیلی اور دیگر مسائل پر اکثر لکھتی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button