اہم ترین

چپورسن زلزلہ متاثرین کیلئے ہنگامی ریلیف: نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے احکامات پر خیمے، فوڈ پیکس اور ہیٹرز کی فراہمی

چپورسن زلزلہ متاثرین امداد گلگت بلتستان

نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس(ر) یار محمد کے احکامات کے مطابق چپورسن زلزلہ متاثرین کیلئے گلگت بلتستان ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے ونٹرائزڈ ٹینٹ(موسم سرما کے خیمے)، فوڈ پیکس، کیروسین ہیٹرز، کمبل، گرم کپڑے اور شال بجھوائے گئے ہیں۔ ایمرجنسی بنیادی پر چپورسن روڈ بحال کیا گیا ہے۔ نگران صوبائی وزراء اور ڈائریکٹر جنرل گلگت بلتستان ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی سمیت ضلعی انتظامیہ کے اعلیٰ آفیسران متاثرہ علاقوں کا دورہ کررہے ہیں۔ نگران وزیر اعلیٰ نے زلزلہ متاثرین کی بھرپور مدد کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کرنے کے احکامات دیئے ہیں۔ نگران وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ چپورسن لزلہ متاثرین کو درپیش مشکلات کا احساس ہے۔ زلزلہ متاثرین کی ہر ممکن مدد یقینی بنانے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور زلزلے کی وجہ سے ہونے والے نقصانات کا قانون اور پالیسی کے تحت ازالہ کیا جائے گا۔
Gilgit Baltistan Disaster Management Authority (GBDMA)
👉 https://gbdma.gov.pk

National Disaster Management Authority (NDMA Pakistan)
👉 https://ndma.gov.pk

Government of Gilgit-Baltistan (Official Portal)
👉 https://gilgitbaltistan.gov.pk

Pakistan Meteorological Department – Earthquake Updates
👉

شیرین کریم

شیرین کریم کا تعلق گلگت بلتستان سے ہے وہ ایک فری لانس صحافی ہیں جو مختلف لوکل ،نیشنل اور انٹرنیشنل اداروں کے ساتھ رپورٹنگ کرتی ہیں ۔ شیرین کریم فیچر سٹوریز ، بلاگ اور کالم بھی لکھتی ہیں وہ ایک وی لاگر بھی ہیں اور مختلف موضوعات خاص کر خواتین کے مسائل ,جنڈر بیسڈ وائلنس سمیت عوامی مسائل ،موسمیاتی تبدیلی اور دیگر مسائل پر اکثر لکھتی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button