اہم ترین

E آفس سسٹم کا نفاز

اب تمام معلومات ایک چھت تلے

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے E آفس کے افتتاح کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کا دن گلگت بلتستان کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ شفافیت، گڈ گورننس اور سروس ڈیلوری کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے کے حوالے سے صوبائی حکومت کے ویژن کو عملی جامعہ پہنانے کیلئے E آفس سسٹم کا نفاذ لازمی تھا۔ جدید ٹیکنالوجی کے اس دور میں E آفس کے ذریعے سرکاری امور کو آسان اور شفاف بنانے کے حوالے سے ایک نئے باب کا آغاز ہورہا ہے۔ اس سسٹم کے نفاذسے حکومتی محکموں میں شفافیت، بروقت سرکاری امور کی انجام دہی اور عوام کو بروقت سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے گی۔ پہلے مرحلے میں Eآفس کا نفاذ سیکریٹریٹ سطح پر کیا جارہاہے جس کو بتدریج تمام دفاتر میں نافذ کیا جائے گا۔ صوبے کی ترقی اور عوام کے مسائل بروقت حل کرنے سمیت گورننس اور سروس ڈیلوری کو بہتر بنانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ناگزیر بن چکا ہے جس کو مدنظر رکھتے ہوئے اس جدید نظام کو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ہمیں خوشی ہے کہ وفاق کے بعد گلگت بلتستان پہلا صوبہ ہے جو اپنے دفاتر میں Eآفس سسٹم نافذ کررہا ہے۔ دوسرے مرحلے میں صوبائی کابینہ کے نظام کو بھی مکمل طور پر Eآفس سسٹم میں تبدیل کیا جائے گا۔ اس نظام کے نفاذ سے سرکاری محکموں میں فائلوں کی ترسیل، ٹریکنگ اور نگرانی کے عمل کو موثر، آسان اور شفاف بنایا جاسکے گا۔ مقررہ ٹائم لائنز کے مطابق سرکاری دفاتر میں امور کی انجام دہی کو عمل میں لایا جاسکے گا۔ وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر NITB کے سی ای او اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے گلگت بلتستان میں E آفس کے نظام کو متعارف کرانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے اس موقع پر Eآفس کا باقاعدہ افتتاح کیا۔

شیرین کریم

شیرین کریم کا تعلق گلگت بلتستان سے ہے وہ ایک فری لانس صحافی ہیں جو مختلف لوکل ،نیشنل اور انٹرنیشنل اداروں کے ساتھ رپورٹنگ کرتی ہیں ۔ شیرین کریم فیچر سٹوریز ، بلاگ اور کالم بھی لکھتی ہیں وہ ایک وی لاگر بھی ہیں اور مختلف موضوعات خاص کر خواتین کے مسائل ,جنڈر بیسڈ وائلنس سمیت عوامی مسائل ،موسمیاتی تبدیلی اور دیگر مسائل پر اکثر لکھتی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button